روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے اسرائيل کا پہلے سے طے شدہ سفر منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے اسرائيل کا پہلے سے طے شدہ سفر منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض ذرائع سفر منسوخ ہونے کا سبب ذاتی قراردے رہے ہیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں وزارت خارجہ کے کارکنوں کی ہڑتا کی وجہ سے روسی وزیر خارجہ نے تل ابیب کا سفر منسوخ کردیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ کا تل ابیب کے دورے کے دوران اسرائيل وزیر خارجہ یایر لاپیڈ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ سے ملاقات کرنے کا پروگرام تھا۔