مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ممالک میں تعینات ایرانی سفراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پابندیوں کے خاتمہ کے لیے اپنے تمام سفارتی تجربات سے استفادہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے اور ان کے خاتمہ کے لئے وزارت خارجہ کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ تیرہویں حکومت کی پالیسی صاف و شفاف ہے ہم ملکی اقتصادی اور معیشت کو ویانا مذاکرات سے منسلک نہیں کرسکتے ۔ ایرانی حکومت کی پالیسی ویانا مذاکرات کے نتائج کے بغیر ملکی اقتصاد کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔ اور ہمیں حکومت کے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے مجاہدت ، تلاش و کوشش اور انقلابی جذبے سے کام لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ اور ایشیائي ممالک کو ترجیح حاصل ہے۔ ہمیں دوسرے ممالک میں مقیم ایرانیوں پر خآص توجہ مبذول کرنی چاہیے اور عنقریب صدر رئیسی کی موجودگي میں بیرون ملک ایرانیوں کی کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2021 - 13:41
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ممالک میں تعینات ایرانی سفراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پابندیوں کے خاتمہ کے لیے اپنے تمام سفارتی تجربات سے استفادہ کررہے ہیں۔