امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگي کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی ایوان نمائندگان نے چین مخالف بل منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگي کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی ایوان نمائندگان نے چین مخالف بل منظور کرلیا ہے۔ بل صدر بائیڈن کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بل میں چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایوان نمائندگان سے منظور کئے گئے بل میں سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ و چین اور امریکہ و روس کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔