مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ لرستان کے دورے پر خرم آباد پہنچ گئے ہیں ، جہاں صوبائی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔
صدر ابراہیم رئیسی کا خرم آباد ايئر پورٹ پر صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبہ کے گورنر اور بعض دیگر حکام نے استقبال کیا۔ کابینہ کے بعض وزراء بھی اس سفر میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کا قریب سے جائزہ لیں گے۔ صدر رئیسی نے خرم آباد ايئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ لرستان میں بیشمار ظرفیتیں موجود ہیں ہمیں ان ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔صوبہ میں بعض صنعتی پراجیکٹ معطل پڑے ہیں جنھیں متحرک کرنے کی کوشش کی جائےگا۔