پاکستانی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان امن مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم کے درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان امن مذاکرات کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم کے درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ پاکستان نے اب تک 42؍ طالبان قیدی رہا کردیئے ہیں۔ آج جمعرات تک مزید 96؍ قیدی رہا کردیئے جائیں گے، فریقین نے ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنانے سے اتفاق کیا ہے۔ توقع ہے کہ طالبان مذاکراتی عمل کو تقویت دینے کے لئے جنگ بندی میں توسیع کردیں گے۔ پاکستانی حکومت مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے افغانستان کے طالبان سے مدد حاصل کررہی ہے۔