عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب  زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی شہر بصرہ کے الجمہوری اسپتال کے قریب  زور دار دھماکے کے بعد کالے دھوئیں کے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جائے حادثہ سے شہداء اور زخمیوں کی  لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ہے زخمیوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔