اجراء کی تاریخ: 21 نومبر 2021 - 09:18

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔  اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارت کو دہشت گردی کے ذریعے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مغربی سرحد پر اپنے پڑوسی " پاکستان"  کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے اپنی حدود پار کی تو ہم صرف مزاحمت نہیں کریں گے بلکہ اس کی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کے ساتھ فضائی حملے بھی کریں گے۔ بھارتی وزير دفاع نے کہا  کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔