اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ صوبائی دورے پر زنجان پہنچ گئے ہیںجہاں ان کا صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور صوبائی گورنر نے استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ صوبائی دورے پر زنجان پہنچ گئے ہیں۔

صدر رئیسی کا زنجان ايئر پورٹ پر صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبہ کے گورنر اور بعض اعلی حکام نے شاندار استقبال کیا۔ صدر رئیسی صوبہ زنجان کے دورے کے دوران صوبہ کے ترقیاتی امور کا قریب سے مشاہدہ کریں گے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں موقع پر ہی احکامات صادر کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی کی صوبہ زنجان کے دورے کے دوران کابینہ کے سات وزير اور تین معاون ہمراہی کررہے ہیں۔

 صدر ابراہیم رئیسی نے زنجان ايئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں بہت سے کام انجام پذیر ہوئے ہیں لیکن مطلوب سطح تک پہنچنے کے لئے ابھی کافی فاصلہ ہے۔