مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ ایروان میں آرمینیا کی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، آرمینیا کی مشرقی سرحد پر صورتحال اب نسبتاً مستحکم ہے۔ اطلاعات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان گزشتہ روز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی فوج کے حملے میں متعدد آرمینیا ئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2021 - 10:22
روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔