اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے وزارت تعلیم کے لئے نامزد وزیرمسعود فیاضی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے وزارت تعلیم کے لئے نامزد  وزیرمسعود فیاضی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 115 نمائندوں نے مسعود فیاضی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 140 نمائندوں نے اس کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا ،جس کے بعد مسعود فیاضی وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالنے میں ناکام ہوگئے۔ صدر ابراہیم رئیسی اب ایک ہفتہ کے اندر کسی دوسرے شخص کو وزارت تعلیم کے لئے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پیش کرسکتے ہیں۔