مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے دینا بند کردے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن سے چین امریکہ صدور ورچوئل ملاقات سے متعلق گفتگو کی۔ چینی وزیر خارجہ نے گفتگو میں انٹونی بلینکن سے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے نہ دے۔
اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2021 - 14:01
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے دینا بند کردے۔