امریکہ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، یہ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہیں ، صدر بائیڈن نےمہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔ مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے۔