مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے بدسلوکی واقعات کی رپورٹ پر فرانسیسی بشپ سالانہ کانفرنس میں فرانسیسی کیتھولک چرچ کو واقعات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیاہے۔ کانفرنس میں فرانسیسی پادریوں نے بچوں سے بدسلوکی کے واقعات پر چرچ کی ادارتی ذمہ داری قبول کرلی۔ کانفرنس میں چرچ کو بدسلوکی کے واقعات کو منظم بنانے کی اجازت دینے کا بھی قصور وار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق کیتھولک چرچ میں بچوں سے بدسلوکی کے دو لاکھ سے زائد واقعات رونما ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2021 - 10:07
فرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے بدسلوکی واقعات کی رپورٹ پر فرانسیسی بشپ سالانہ کانفرنس میں فرانسیسی کیتھولک چرچ کو واقعات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیاہے۔