مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں 13 آبان کا دن عالمی سامراج کے مقابلے کے سلسلے میں قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے13 آبان کا دن امریکہ کی تاریخی شکست اور ناکامی کا دن ہے۔ 13 آبان کے دن ایرانی طلباء نے تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے اڈے " امریکی سفارتخانہ " پر قبضہ کرکے امریکہ کو تاریخی شکست اور ناکامی سے دوچار کیا تھا ۔ 13 آبان کا دن انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ایک بہت بڑا اور تاریخ ساز دن ہے جسے حضرت امام خمینی (رہ) نے دوسرے انقلاب سے تعبیر کیا تھا۔ 13 آبان کے دن، حضرت امام خمینی (رہ) کے پیروکار طلباء نے مجرم و بڑے شیطان امریکہ اور اس کے جاسوسی کے آخری مرکز کو فتح کیا۔ تیرہ آبان کا واقعہ اس قدر شاندار تھا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسے پہلے انقلاب ( شہنشاہی حکومت کے خاتمہ ) سے بھی بڑا انقلاب قراردیا تھا۔ ایران بھرمیں آج اس دن کی مناسبت سے کورونا وjئرس کے پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں سے مسلمانوں کو آگاہ کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ 13 آبان مطابق 4 نومبرسن 1979 ء کا دن وه تاريخي دن ہے جب ايران كے اسلامی انقلاب كي كاميابی كے چند مہينوں بعد تهران كی مختلف يونيورسٹيوں كے طلباء نے امريكي سفارتخانے كي طرف سے جاسوسي پر مبني كاروائيوں سے تنگ آكر اس وسیع اور عريض جاسوسی كے اڈے پر دهاوا بول ديا. ايران ميں ہر سال اس تاريخي دن كو سامراجی اور استعماری طاقتوں سے مقابلے اور یوم طلباء کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔