مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چمن میں پاک افغان بارڈر بابِ دوستی کو کھول دیا گیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بھی بحال ہو گئی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی گڈز ٹرانسپورٹ دو طرفہ ٹریڈ کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
کسٹم حکام کے مطابق رات کےاوقات میں دونوں جانب کسٹم کے عملے کی دستیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بابِ دوستی سے افغان ٹرانزٹ، پھل و سبزیوں کے ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کی پیدل آمد و رفت بھی شروع ہو گئی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بابِ دوستی سے پیدل آمد و رفت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
واضح رہے کہ افغان حکام نے اعتراضات کی وجہ سے 5 اکتوبر کو بابِ دوستی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔ گزشتہ روز پاک افغان حکام اور ٹریڈ یونینز کے درمیان بابِ دوستی کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔