پاکستانی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان نئے معاہدے کے بعد دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان نئے معاہدے کے بعد دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

پاکستانی حکومت اور تحریک لبیک  کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال ہے۔