پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائۂ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔