ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کی دھمکی واپس لے لی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے  صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔ ترکی کے صدر اردوغان نے کابینہ ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 ممالک کے سفیروں کو سبق مل گیا ہے۔ امید ہےوہ اب محتاط رہیں گے۔  ذرائع کے مطابق ترک صدر کو وزراء نے قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کشیدگی کے سبب ممکنہ معاشی خطرات سےآگاہ کیا تھا۔ اس سے قبل مبصرین نے کہا تھا کہ ترک صدر دھمکی تو دے سکتے ہیں لیکن وہ اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی ہمت نہیں رکھتے اور اکثر ترک صدر کی دھمکیاں کھوکھلی ہوتی ہیں۔