مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اعلی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔