مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی آٹھویں صوبائی دورے پر اردبیل پہنچ گئے ہیں۔ جہاں صوبہ کے گورنر اور صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے صدر کا والہنہ استقبال کیا۔ صدر ابراہیم رئیسی اس سفر میں صوبہ اردبیل کے بعض تعمیری اور ترقیاتی پروگراموں کا قریب سے مشاہدہ اور افتتاح کریں گے۔ ایرانی صدر عوام کو درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لیں گے اور انھیں دور کرنے کے لئےموقع پر ہی احکامات صادر کریں گے۔ اس سفر میں کابینہ کے بعض وزراء بھی صدر ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ بعض وزراء نے ایک روز قبل صوبہ اردبیل کے بعض شہروں کاد ورہ کیا اور عوامی مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا۔
اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2021 - 09:42
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ آٹھویں صوبائی دورے پر اردبیل پہنچ گئے ہیں۔