افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان سے امن معاہدے اور امریکی فوج کے 20 سال تک افغانستان میں رہنے اور پھر اس کے افغانستان سے انخلا کو یقینی بنانے والے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے استعفیٰ دیدیا۔

تین سال تک اس اہم عہدے پر براجمان رہنے والے زلمے خلیل زاد کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مستعفی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بتایا کہ زلمے خلیل زاد کے مستعفی ہونے پر خالی ہونے والے عہدے پر ان کے نائب ٹامس ویسٹ کو عبوری طور پر تعینات کیاجائے گا۔ امریکی حکومت کے امور کے ماہرین کے مطابق منجھے ہوئے سفارت کار خلیل زاد کو افغانستان پر طالبان کے قبضے اور انھیں سخت گیری سے روکنے میں ناکامی پر دباؤ اور تنقید کا سامنا تھا۔