مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اگر ہتھیار ڈال دیئے تو انھیں معاف کردیا جائۓگا ،اور افغان طالبان اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کررہے ہیں ۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے، اور افغان طالبان ان مذاکرات میں مصالحتی کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس پاکستانی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان ان کو غیر مسلح کرنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہی ہے، پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، ٹی ٹی پی کے دہشت ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔