مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں ناقابل شناخت میزائل فائرکیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریاکی جانب سے ناقابلِ شناخت پروجیکٹائل فضا میں فائر کیا گیا ہے۔
ادھر جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے فضا میں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
امریکہ نے شمالی کوریا کے پروجیکٹائل فائر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔ شمالی کوریا حالیہ برسوں میں جاپان کے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کرتا رہا ہے۔