مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک خود کش کار بمبار نے کیا جس نے صدارتی محل میں داخل ہونے میں ناکامی پر کار چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ الشباب نامی شدت پسند جماعت نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔