فرانسیسی وزیر تجارت نے آسٹریلوی وزیر تجارت کی جانب سے ملاقات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر تجارت نے آسٹریلوی وزیر تجارت کی جانب سے ملاقات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  پیرس سے فرانسیسی وزارت تجارت کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلوی وزیر تجارت نے فرانسیسی ہم منصب کو اگلے ماہ پیرس میں ملاقات کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے امریکہ سے آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر آسٹریلیا اور فرانس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ اس سے قبل فرانس کے صدر نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر فرانس کی پشت میں خنجر گھونپنے کا الزآم عائد کیا تھا۔