مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی چوتھے صوبائی دورے پر ایلام پہنچ گئے ہیں۔ جہاں صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبائي گورنر اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر سید ابراہیم رئيسی اس سفر میں صوبہ ایلام کے عوام کو درپیش مشکلات کا قریب سے جائزہ لیں گے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر رئیسی عوامی مشکلات کو برطرف کرنے کے سلسلے میں موقع پر احکامات بھی صادر کریں گے۔ صدر رئیسی نے ایلام ايئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلام کے عوام نے دفاع مقدس میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور اس صوبہ کے عوام کا ہم سب کی گردن پر حق ہے اور ہم اس حق کو ادا کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں اور ظرفیتوں سے استفادہ کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 24 ستمبر 2021 - 09:07
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی چوتھے صوبائی دورے پر ایلام پہنچ گئے ہیں۔