کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بارکینیڈا کا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد جسٹن ٹروڈو تیسری بارکینیڈا کا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔

تیزی سے شہرت کھوتے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ کے وسط میں  مقررہ وقت سے دو سال قبل ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ وزیراعظم نے عوام سے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موزوں امیدوار چننے کی درخواست کی تھی۔

کینیڈا کے عوام نے قبل ازوقت انتخابات میں بھی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے حق میں فیصلہ دیا تاہم اس بار جسٹن ٹروڈو کو جیت کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑی اور پچھلی بار کے مقابلے میں کم ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 میں سے 170 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث لبرلز کو اس بار کسی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانا ہوگی۔