افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے ملاقات کی۔ افغان ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان نائب وزیر اعظم ملا برادر اور عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی شریک ہوئے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اور افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔