مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنزانیا کی خاتون وزیر خارجہ لیبراتا مولا مولا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو ایران کا وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تنزانیا کی وزیر خارجہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور تنزانیا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے اور دونوں ممالک کے مضبوط و مستحکم تعلقات دونوں قوموں کے لئےمفید ثابت ہوں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 ستمبر 2021 - 09:35
تنزانیا کی خاتون وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو ایران کا وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔