نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان مہاجرین کے انخلا میں بدنظمی کے باعث تنقید پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان مہاجرین کے انخلا میں  بدنظمی کے باعث تنقید پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں نیدر لینڈ میں افغان مہاجرین کے بحران کی ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث نیدر لینڈ سے افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔ جس کی وجہ سے مزيد افغان مہاجرین نیدر لینڈ کا رخ کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل 6 یورپی ممالک نے 5 اگست کو ایک خط کے ذریعہ یورپی یونین کا آگا کیا تھا کہ وہ افغان مہاجرین کو قبول نہیں کرسکتے اور افغان پناہ گزینوں کو واپس افغانستان روانہ کیا جائے۔ ان یورپی ممالک میں نیدر لینڈ، جرمنی ، آسٹریا، ڈنمارک، بیلجئم اور یونان شامل ہیں۔