لبنانی ذرائع کے مطابق 20 ٹینکر ایرانی ایندھن لیکر لبنان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ20 ٹینکر ایرانی ایندھن لیکر لبنان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہر ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر ایندھن موجود ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایندھن کے حامل ٹینکروں کے لبنان پہنچنے پر کل رات ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ میں ایندھن کے ٹینکروں کا لبنانی عوام کی جانب سے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، لیکن کام میں سہولت پیدا کرنے کے لئے ہر قسم کے عوامی اجتماع سے پرہیز کی سفارش کرتا ہوں۔