مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکہ پر ایک حملہ کریگی۔ سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی دہشتگردی کے خطرات بڑھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2021 - 13:32
امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکہ پر ایک حملہ کریگی۔