مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طیارہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی بیوی اور 3 بچوں سمیت سوار تھے۔
طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔