مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 11 ستمبر کو ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر11 ستمبر کے حملوں کو رواں سال 11 ستمبر کو 20 سال مکمل ہوجائیں گے، 2001 میں امریکی حکومت نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد طالبان کی حکومت ختم ہوگئی تھی تاہم طالبان نے ٹھیک اسی دن حلف برداری کی تقریب کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔