مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے۔ قطر کے وویر خارجہ اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قطری وزیر خارجہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کے ساتھ بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2021 - 10:39
قطر کے وزير خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے۔