مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی ملٹری کمانڈرز کے مطابق اگلے 36 گھنٹوں میں کابل ائیرپورٹ پر بم دھماکوں جیسی ایک اور دہشتگردانہ کارروائی کا قوی امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں کیونکہ مزید حملوں کا خطرہ موجود ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے ڈرون حملے میں داعش کے دو افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، امریکہ نے مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے دو رکن ہلاک ہوئے ہیں۔ ان پر کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام ہے، تاہم طالبان نے اس امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوئے جن میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں، ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نےقبول کی تھی۔