اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ میں اپنے دوست جناب امیر عبادللہیان کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ میں نئے وزیر خارجہ اور تیرہویں حکومت کے تمام وزراء کی کامیابی کے لئے دعا گوہوں اور انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔