مہر خبررساں ایجنسی نے وائرس آف امیرکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان کے رہنما ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے ایک تین رکنی کمیشن بنایا ہے جو ٹی ٹی پی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ پاکستان سے ممکنہ معافی کے بدلے اپنے معاملات حل کرے اور اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہو جائیں۔