پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے منسلک دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے منسلک  دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالمنان اور عمران اختر شامل ہیں۔ دونوں کو جلو گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔

دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظيم القاعدہ سے ہے۔ ان کا ہدف محرم الحرام میں جلوس کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزمان سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔