نوبل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان کے قبضے پر اپنی تشویش ، مایوسی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان کے قبضے پر اپنی تشویش ، مایوسی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عالمی شہرت رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان کے قبضے پر اپنی مایوسی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال میں خواتین، اقلیتوں اور انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے افراد کے لیے سخت پریشان ہیں۔

انھوں نے عالمی، علاقائی اور مقامی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سیز فائر کروائیں، اور جلد از جلد انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مہاجرین اور شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔