اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 5 دن تک تعطیل کا اعلان کیا جارہا ہے جبکہ صوبوں کے درمیان رفت و آمد دو ہفتوں تک بند رہےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا کامقابلہ کرنے والی کمیٹی کے ترجمان علی رضا رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 5 دن تک تعطیل کا اعلان کیا جارہا ہے جبکہ صوبوں کے درمیان رفت و آمد دو ہفتوں تک بند رہےگی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کرنے والی کمیٹی کے دستوارات پر عمل در آمد  کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات صادر کردیئے گئے ہیں ۔ علی رضا رئیسی نے کہا کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور صوبوں کے درمیان کل سے لیکر دو ہفتوں تک آمد و رفت کا سلسلہ بند رہےگا۔

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس کی لہر پورے ملک اور دنیا پر چھائی ہوئی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ گروپ ایک کے علاوہ  بینکوں سمیت باقی تمام ادارے بند رہیں گے۔ علی رضا رئیسی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی درآمد کے لئے رقم کی فراہمی میں کوئی مشکل نہیں اور آئندہ چند دنوں میں مقدار میں ویکسین باہر سے درآمد کی جائےگی اور ملک کے اندر بھی ویکسین کی پیدوار میں تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔