اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے فوجی دواخانہ 29 فروردین کے دورے کے دوران کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی درآمد کے لئے کرنسی کی تخصیص اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے فوجی دواخانہ 29 فروردین کے دورے کے دوران کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی درآمد کے لئے کرنسی کی تخصیص اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ عوام کو اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسوقت اپنی تمام توانائیوں کو عوام کی اس مشکل کو دور کرنے کے لئے صرف کرے۔  عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو بھی طبی دستورات پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ملک کے اندرکورونا ویکسین برکت کی پیداوار کا سلسلہ جاری ہے اور ہم باہر سے بھی کورونا ویکسین در آمد کررہے ہیں اور اس کے لئے ہم نے رقم مخصوص کردی ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کا مقابلہ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس جاری ہیں۔