افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی جاری ہے طالبان نے ہرات کے پولیس ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی جاری ہے طالبان نے ہرات کے پولیس ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اپنے ہیڈکوارٹر پر قبضے کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی۔ طالبان نے درجنوں فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی قبضہ میں لینے کا دعویٰ کیا ہے اس سے قبل طالبان نے افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالخلافہ لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ طالبان نے ہرات میں شیعہ مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ محرم الحرام کا سلسلہ جاری رکھیں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حمایت نہ کریں۔