مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے پہلی بار خانہ کعبہ اور مسجد نبوی (ص) کے انتظامی عہدوں پر 20 خواتین کو مقرر کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے لیے شیخ الرحمان السدیس کی سربراہی میں کام کرنے والے ادارے حرمین شریفین کی جنرل پریڈیڈنسی میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا گیا۔
سربراہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریٹ اور ماسٹر ڈگری کی حامل خواتین کی اسسٹنٹ ہیڈ آف پریذیڈنسی، انڈر سیکریٹریز، اور اسسٹنٹ انڈر سیکریٹریز سمیت اہم عہدوں پر تقرری کی گئی ہے۔
جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت تقرریاں کی گئی ہیں۔ خانہ کعبہ میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے بھی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کو مملکت میں کئی اختیارات دیے ہیں جن میں کار چلانے، نوکری کرنے اور سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دینا جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ادھر پاکستان سمیت کئي ممالک کے علماء نے سعودی عرب کے ولیعہد کے اقدامات کو اسلامی احکامات کے ساتھ متصادم قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔