بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا گذشتہ ایک ماہ میں ایران کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ صدر ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی۔ جس میں 73 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ اور عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔