شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے پھر سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد ایک سال قبل معطل ہونے والے " رابطوں کے مشترکہ دفتر" کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے پھر سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد ایک سال قبل معطل ہونے والے " رابطوں کے مشترکہ دفتر" کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق رواں برس اپریل سے جاری شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان خطوط کے تبادلوں کے بعد دوبدو ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس کے لیے تاریخ اور مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے حکام کے درمیان سرحد پر ’’رابطوں کے مشترکہ دفتر‘‘ کی ازسرنو تعمیر پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 2018 میں قائم کیے گئے اس دفتر کو گزشتہ برس شمالی کوریا نے دھماکے سے اُڑادیا تھا۔

کوریا کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد 50 کی دہائی میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی تاہم دونوں کسی نہ کسی صورت اب بھی حالت جنگ میں ہی ہیں۔