ارجنٹینا نے برازیل کو ایک صفرسے شکست دیکر کوپا امریکہ فٹبال کا فائنل جیت لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹینا نے برازیل کو ایک صفرسے شکست دیکر کوپا امریکہ فٹبال کا فائنل جیت لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارجنٹینا نےکوپا امریکہ فٹبال کا فائنل جیت لیا، لیونل میسی کی ٹیم نے نیمار کی برازیل کو ایک صفرسے شکست دی۔ فائنل میچ میں ارجنٹینا کی طرف سے میچ کاواحد اورفیصلہ کن گول ڈی ماریہ نےکیا۔

28 سال بعد کوپا امریکہ چیمپئن بننے پر ارجنٹینا کی ٹیم کےمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ، لیونل میسی نےبھی کیریئر میں بطور کپتان پہلی بڑی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ۔