پاکستان میں جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیا ہے، بچیوں کی پیدائش نارمل ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیا ہے، بچیوں کی پیدائش نارمل ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کے ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچیاں اور ان کی ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ چار بیٹیوں کی پیدائش پر والد اور والدہ دونوں خوشحال ہیں۔ نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے سے 2 بیٹے ہیں، 8 سال بعد اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا اور بیٹیوں جیسی رحمتیں عطاء کی ہیں۔