کورونا وائرس کی تباہی کے باعث بھارت کی موجودہ معاشی صورت حال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تباہی کے باعث بھارت کی موجودہ معاشی صورت حال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  لاک ڈاؤن اور محدود نقل وحمل  کے باعث بھارت کے تمام معاشی اعداد وشمار منفی  ہوچکے ہیں اور بھارتی معیشت ایک سال کے دوران 7.3 فیصد سکڑ گئی ہے۔اس سے پہلے 40 سال قبل 1979میں بھارتی معیشت کی تنزلی 5 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ بھارت کے معاشی ماہرین کے مطابق 1947  کے بعد  پانچ مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری کا شکار رہی۔  گزشتہ پانچ سالوں سے بھارتی معاشی نمو سست ہورہی تھی اور اب بھارت کا  معاشی منظر نامہ انتہائی مخدوش ہے۔