بھارتی ایئرلائن پرسائبر حملے کے نتیجے میں 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ایئرلائن پرسائبر حملے کے نتیجے میں  45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا۔ انڈین ایئرلائن کے سرورکوسائبر حملے کے ذریعے ہیک کیا گیا جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے سفرکرنے والے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔ اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافرسسٹم آپریٹر" سیٹا " کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  ہیکنگ کے ذریعے چوری کیے گئے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز، ٹکٹ اورپاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔

اس قضیہ کے بارے میں  ایئرلائن کا موقف ہے کہ 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 تک سفرکرنے والے مسافروں کا کیا گیا۔ اس متعلق مسافروں کو ای میل کے ذریعے آگاہ بھی کردیا گیا ہے جس میں خاص طورپرمسافروں کو ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے پاسورڈز تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایئرانڈیا نے ہیکنگ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔